• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 60251

    عنوان: کیا ہم دلہن سے اور دلہن کے رشتہ داروں سے بیماری چھپا سکتے ہیں

    سوال: ڈاکٹروں کے مطابق مجھے ایک بیماری ہے ،بیماری کا نام varicocele ہے ،اس بیماری میں منی کے معیار پر اثر ہوتا،ڈاکٹروں کے کئے گئے ٹیسٹ کے مطابق میں باپ نہیں بن سکتا،ایک شخص نے اپنی بیٹی کے لیے مجھ سے شادی کی پیشکش بھیجی تھی،جب میں نے اس بیماری کے بارے میں ظاہر کیا،توان لوگوں نے شادی کی تجویز کو مسترد کر دی، لہذا مجھے کس سے اس موضوع کو ظاہر کرنا چاہئے ؟ دلہن کے والد سے یا دلہن سے ؟ میرا سوال یہ ہے کہ اسلام میں کیا اس کو چھپانے اجازت دی ہے ؟اگر میں بیوہ سے شادی کرو ں جب بھی مجھے اس بیماری کو ظاہر کرنا چاہئے یانہیں؟ سب سے بہترین حل کیا ہے ۔براہ مہربانی مجھے بتادیں۔

    جواب نمبر: 60251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 692-657/Sn=10/1436-U اگر آپ کے اندر قوتِ مردانگی ہے اور آپ صحبت کرنے پر قادر ہیں، تو آپ دلہن یا اس کے گھر والوں کو اس بیماری کے بارے میں اطلاع دیئے بغیر بھی شادی کرسکتے ہیں، اطلاع دینا آپ پر شرعاً ضروری تو نہیں ہے کیونکہ ڈاکٹروں کی جانچ محض ظن ہوتی ہے؛ لیکن احتیاطا بتلادینا چاہیے؛ تاکہ آئندہ کوئی نزاع پیدا نہ ہو، اللہ تعالیٰ آپ کو اس بیماری سے شفائے کاملہ عطا کرے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند