• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 602379

    عنوان: آئی وی ایف کرانا كیسا ہے؟

    سوال:

    میری دوسری شادی ہوئی ہے، مجھے اولاد ہونا بڑی مشکل ہے ، میرا اے ایم ایچ (AMH) کم ہے، مجھے ڈاکٹر نے آئی وی ایف کا مشورہ دیاہے، میری پہلی شادی ٹوٹنے کی وجہ اولاد ہی تھی، اب بھی ڈر ہے ،کیا میں آئی وی ایف کروا سکتی ہوں؟

    جواب نمبر: 602379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:439-284/sd=6/1442

     آئی وی ایف کرانا اسلام میں ناجائز ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں آپ کے لیے آئی وی ایف کرانا جائز نہیں ہے ، تفصیل کے لیے دیکھیے : چند اہم عصری مسائل، جلد دوم۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند