معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 602154
ماما کی بیٹی کی بیٹی سے نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام شریعت کی روشنی میں مندرجہ ذیل سوال کے جواب میں کہ ۱_ماما زاد (بیٹی کی بیٹی)کے ساتھ نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 60215424-Jan-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 386-300/D=06/1442
جی ہاں ماموں کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوسکتا ہے، بشرطیکہ ممانعت کی دوسری کوئی وجہ مثلاً رضاعت نہ پائی جائے، یعنی یہ دونوں رضاعی بھائی بہن نہ ہوں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر کسی شخص کی بیوی کسی پر بلا وجہ شبہ کرتی ہو اور یقین دلانے کے باوجود یقین نہ مانتی ہو یہاں تک کہ قرآن کی قسم کھانے کے باوجود شک کرتی ہو اور اپنے شوہر کو کوستی ہو کہ تجھ میں کیڑے پڑیں گے، تیرا حشر خراب ہوگا، تو کمینہ ہے، تو عیار ہے، تو مکار ہے اور ڈھونگی ہے جھوٹا ہے وغیرہ وغیرہ۔ اور ہر طرح سے اس نے گھر کا چین برباد کررکھا ہے تو ایسی عورت کے سلسلہ میں شریعت محمدی کیا کہتی ہے ایسی عورت کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے اور اس عورت کو کس طرح سے سمجھانا چاہیے تاکہ گھر کا ماحول خوش گوار بن جائے؟ اس کے پانچ بچے ہیں ایسا کوئی راستہ بتائیں کہ گھر نہ بگڑے اور مسئلہ بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ حل ہوجائے؟ یقیناً ہماری شریعت میں اس طرح کے مسائل کا حل ہوگا۔ یہاں ایک بات اوربتادوں کہ کھانے پینے اور پہننے کی کوئی تنگی نہیں ہے، البتہ وہ مکان جس میں رہتے ہیں وہ چھوٹا ہے اور اس میں دو خاندان رہتے ہیں دو نوں کے پاس ایک ایک کمرہ ایک ایک برآمدہ ایک ایک باورچی خانہ الگ الگ ہیں، اور صحن ،بیت الخلاء اور غسل خانہ اور سب کی چھت مشترک ہے۔ پڑھا لکھا خاندان ہے شریف لوگ ہیں بس بظاہر دونوں میں سے کسی کی قسمت کی خرابی ہے کہ سب کچھ ہونے کے باوجود سکون نہیں ہے۔ اس مسئلہ کا حل جلد تحریر فرمائیں مشکور و ممنون ہوں گا۔
4107 مناظرمیں یہ جاننا چاہتاہوں کہ بہت سی ویب سائٹ پر ہمبستری کے بارے میں لکھا رہتا ہے کس طرح کرنا چاہیے یہ سب پڑھنا صحیح ہے کہ نہیں، اس میں حدیث کا بھی حوالہ دیا رہتا ہے، پورا طریقہ لکھا رہتا ہے اگر نہیں صحیح ہے تو برائے مہربانی کسی ایسی دینی کتاب کا نام بتائیں جس میں مباشرت کے جائز طریقے ہوں؟
7051 مناظرکیا ہر مہینہ کی تین راتوں کویعنی پہلی، آخری اور پندرہویں، مباشرت کرنا مکروہ ہے؟ یہ کہاجاتاہے کہ شیطان ان راتوں کو پھرتے رہتے ہیں۔ برائے کرم ان راتوں میں جماع کی ناپسندیدگی کے بارے میں مطلع کریں۔
6899 مناظرشادی کرتے وقت سوچ کس قسم کی ہومطلب کیا نیت ہونی چاہیے جس سے شادی کے پہلے اور شادی کے بعد کی زندگی آسان ہو، کیوں کہ مجھے غلط خیالات آتے ہیں ؟(۲) مہرکے بارے میں بھی رہنمائی فرمادیں؟
4225 مناظر