• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 601590

    عنوان:

    نكاح كے بعد تین مہینے تك اگر بیوی شوہر كے گھر نہ جائے تو نكاح كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    میں کورٹ میریج کرنے جارہا ہوں، لیکن ابھی ممکن نہیں ہے کہ میں اس کو اپنے گھر لاس کوں، اور ہماری فیملی بھی ہم کو ایک ہونے نہیں دے گی، اب میرا سوال یہ ہے کہ میں سنا ہے کہ اگر نکاح کے بعد لڑکی اپنی شوہر کے گھر تین مہینے تک نہیں جاتی ہے تو نکاح ٹوٹ جاتاہے ، کیا یہ بات سچ ہے؟

    جواب نمبر: 601590

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:329-274/sd=6/1442

     شرعا نکاح منعقد ہونے کے بعد بیوی اگر شوہر کے گھر تین مہینے تک نہیں جاتی ہے تو اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا ہے؛ لیکن آپ کوکورٹ میرج نہیں کرنی چاہیے ، نکاح والدین کی رضامندی اور ان کے مشورے سے کرنا چاہیے ، اس میں خیر و برکت ہوتی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند