• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 601476

    عنوان:

    شادی نہ كرنے كا خیال دل سے نكال دیں

    سوال:

    میں دیوبندی ہوں، میری ماں بریلوی ہیں ، میں ۱۹سال کاہوں، میری ماں مجھے بریلوی مسلک کی لڑکی ہی لانے کے لیے کہتی ہیں ، دھونڈنے بھی لگے، بریلوی لڑکی منع کردیتی ہے، مگر مجھے دیوبندی لڑکی سے ہی شادی کرنی ہے، نیز شادی سے ڈر بھی لگتاہے کہ کیسے کہ پاوں گا، اس لیے ابھی سوچ رہاہوں کہ میں اپنی پوری زندگی روزہ ہی رکھوں ۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:266-171/N=4/1442

     ہم جس دور سے گذررہے ہیں، یہ فحاشی وعریانیت کے حوالہ سے نہایت پر فتن دور ہے؛ اس لیے آپ شادی نہ کرنے کا خیال بالکل دل سے نکال دیں اور یہ بھی سوچنا بند کردیں کہ آپ شادی کے بعد بیوی کو کیسے پالیں گے؟ آپ بلند ہمت بلند رہیں اور اللہ تعالی پر بھروسہ رکھیں، جب آپ کی شادی ہوگی سب کام إن شاء اللّٰہ آسان ہوجائیں گے؛ البتہ کسی بریلوی لڑکی سے نکاح کرنے کے سلسلے میں آپ والدہ کی بات نہ مانیں، ایسی چیزوں میں والدین کی اطاعت ضروری نہیں ہوتی؛ بلکہ آپ کسی صحیح العقیدہ اور دین دار لڑکی سے نکاح کریں، میں بھی دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی آپ کے لیے بہتر رشتہ کا انتظام فرمائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند