• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 601256

    عنوان: میری والدہ کے مطابق میں نے اپنی ممانی کا دودھ پیا ہے مگر ممانی كو یاد نہیں؟

    سوال:

    بعد از سلام عرض یہ کرنا تھا کہ میری والدہ کے مطابق میں نے اپنی ممانی کا دودھ پیا ہے البتہ جب ممانی سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں... شاید رات میں پلایا ہو اور میری والدہ نے کہا کہ دن میں پلایا تھا اور میری والدہ نے کہا کہ ممانی نے ہی کہا تھا... میری والدہ تب خود وہاں موجود نہیں تھی... تو اس صورتِ حال میں کیا میں اپنی ممانی کو رضائی ماں کہہ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 601256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 359-253/B=04/1442

     جب آپ کی والدہ محترمہ خود پورے وثوق کے ساتھ کہتی ہیں اور ممانی صراحت کے ساتھ انکار بھی نہیں کرتی ہیں تو آپ کی ممانی رضاعی ماں ہوگئیں۔ آپ اپنی ممانی کو رضاعی ماں کہہ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند