• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 601155

    عنوان: جو كمزوری كی وجہ سے شادی نہ كرسكتا ہو كیا وہ كبھی كبھی مشت زنی كرسكتا ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی بندہ جنسی طور پر کمزور ہو اور وہ شادی کے لائق نہ ہو لیکن کبھی کبھی اس میں شہوت آجاتی ہو ۔اگر وہ شادی کرے تو بیوی کے حقوق ادا نہ کر سکے گا ۔کیا ایسا شخص جب اسے شہوت آتی ہے مشت زنی کر سکتا ہے ، اگر نہیں تو وہ اپنی شہوت کس طرح پوری کرے ؟ کیا وہ عارضی طور پر یعنی مخصوص مدت کے لیے نکاح کر سکتا ہے جب تک اس ضرورت پوری ہو جائے۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 601155

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 248-166/SN=04/1442

     صورت مسئولہ میں مشت زنی کی اجازت نہیں ہے، اس شخص کو چاہئے کہ شہوت کو ابھارنے والی چیزوں سے اپنے کو دور رکھے، اگر کبھی غلبہ ہو تو ذہن کو دوسری طرف موڑ لے، اپنے کو کسی کام میں مشغول کرلے یا پھر تنہائی سے باہر آجائے، باقی اسے چاہئے کہ اچھے طبیب سے اپنا علاج کرائے اور جب شادی کے لائق ہو جائے تو شادی کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند