• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 600924

    عنوان: مہر كی مقدار كم كرانا؟

    سوال:

    اگر شوہر نے مہر متعین نہیں کیا تھا اور بیوی کی طرف سے مطالبہ بھی نہیں تھا ویسے ہی نکاح ہو گیا۔ پھر شوہر نے خوشی سے کہا کہ میں تمہیں مہر فاطمی کی مقدار دوں گا۔ لیکن اب شوہر مہر کم کرنا چاہتا ہے تو کم کر سکتا ہے یا نہیں؟ کیونکہ بیوی یا اس کے گھر والوں نے اس بارے میں کوئی بات ہی نہیں کی تھی۔ لہذا مہر سے رجوع کرنا جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم مدلل جواب دیجئے ۔شکریہ

    جواب نمبر: 600924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 289-224/B=03/1442

     جب ویسے ہی بغیر مہر کے نکاح ہوگیا تو نکاح تو صحیح ہوا۔ اب بعد میں شوہر کہتا ہے کہ میں تمہیں مہر فاطمی دوں گا تو اب شوہر کے کہنے کے بعد مہر فاطمی شوہر کے ذمہ واجب متعین ہوگیا۔ مہر چونکہ عورت کا حق ہوتا ہے اگروہ اپنی رضامندی سے کم کرنے پر راضی ہے تو کم بھی ہو سکتا ہے۔ ہدایہ اور عالمگیری میں صراحت موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند