معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 600832
میری بیوی اپنے ملک میں رہتی ہوں اور ہم میاں بیوی کے درمیان پانچ سال سے مباشرت نہیں ہوئی ہے، کسی نے کہا کہ اگر کچھ سالوں تک شوہر اپنی بیوی سے جسمانی تعلق قائم نہ کرے تو اس کا نکاح آٹومیٹک ختم ہوجاتاہے، کیا یہ بات درست ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ
جواب نمبر: 600832
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 123-100/D=03/1442
یہ بات غلط ہے۔ شوہر بیوی کے لمبے عرصہ تک ایک دوسرے سے جدا رہنے سے نکاح ختم نہیں ہوتا۔ آپ دونوں کا ازدواجی رشتہ قائم ہے اور دونوں پر ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنا بھی واجب و ضروری ہے بلاعذر و مجبوری اس میں کوتاہی کرنا گناہ ہے ۔ لہٰذا آپ اس پر غور کرلیں کہ بیوی سے اتنے لمبے عرصے سے دوری کیوں ہے؟ اس سے کبھی گناہ یا فتنہ میں پڑ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند