• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 600453

    عنوان:

    رشتہ کا انتخاب والدین کے مشورے سے کرنا چاہیے 

    سوال:

    سند کا نکاح کرنے کے لیے سب کو کیسے راضی کریں کیونکہ زبردستی نکاح ہوتا نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 600453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:118-75/sd=3/1442

     رشتہ کا انتخاب والدین کے مشورے سے کرنا چاہیے ، خود سے نکاح کا اقدام کرنا پسندیدہ نہیں ہے ، بسا اوقات اس میں خسارہ اور نقصان اٹھانا پڑتا ہے، آپ والدین کے سامنے اپنی رائے رکھ دیں؛ لیکن کسی رشتہ پر اصرار نہ کریں ، والدین جس رشتہ کو منتخب کریں اس کو خوشی خوشی قبول کرلیں، والدین رشتہ کے انتخاب میں عموما لڑکے کی پسند اور رضامندی کو ملحوظ رکھتے ہی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند