• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 600452

    عنوان: دوران حیض كپڑے كے اوپر سے مباشرت كرنا؟

    سوال:

    حالت حیض میں میاں بیوی کا کپڑے کے ساتھ ایک دوسرے کی شرمگاہ کو رگڑنا اورخواہش کو پوری کرنے کے لیے جان بوجھ کر کے منی کا اخراج کرنا یہ عمل میاں بیوی کے لئے جائز ہے کہ نہیں ؟بینو توجرو

    جواب نمبر: 600452

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:117-80/sd=3/1442

     اگر کپڑا حائل ہو تو گنجائش ہے ۔وکذا بما بینہما بحائل بغیر الوطء( شامی: ۱/۴۸۶، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند