• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 600446

    عنوان: كیا چلنے پھرنے سے معذور كو  نكاح كرنا چاہیے؟

    سوال:

    حضرات میرے کچھ سوالات ہیں میرا پہلا سوال یہ ہے کی میرا ایک دوست ہے کچھ سال پہلے اس کا اکسِڈینٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ اب چل پھر نہیں سکتا یہاں تک قضاء حاجت وضو غسل کچھ بھی خود نہیں کر سکتا ایسے میں اسکے چند سوالات مفتیان کرام دارلعلوم دیوبند سے ہے کی اس کو مشت زنی کی عادت ہے وہ اس سے کیسے نجات پائے نا ہی وہ روزہ رکھ کر اپنے شہوت کو کم کر سکتا ہے نا وہ مشت زنی سے رک سکتا ہے اور نمازی بھی ہے پڑھا لکھا نوجوان ہے اس کے لیے آپ علمائے کرام دارلعلوم دیوبند کیا حکم فرماتے ہیں؟ کیا وہ کسی سے نکاح کر سکتا ہے یا ایسے ہی زندگی گزارے اس کے والد صاحب کی مالی حالت ماشائاللہ بہت درست ہے ۔

    براہ کرام مہربانی جواب جلد ہی عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 162-120/H=02/1442

     مشت زنی کرنا تو حرام اور بڑا گنا ہے اس کی وجہ سے مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو جانے کا خطرہ ہے۔ اس دوست سے کہہ دیں کہ وہ اِس خبیث عادت سے سچی پکی توبہ کرے اور وہ اگر اداءِ حقوق پر قادر ہے تو مناسب رشتہ تلاش کرکے جلد از جلد نکاح کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند