• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 600439

    عنوان: جس كو بہن كہہ كر پكارتا ہوں اس سے نكاح درست ہے؟

    سوال:

    ایک لڑکی جو میرے خونی رشتوں میں نہیں آتیمطلب اس لڑکی سے شادی جائز ہے لیکن اس کو روزمرّہ زندگی کے معاملات میں بہن کہہ کر پکارتا رہا اسی لڑکی سے بعد میں نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 600439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 61-44/M=02/1442

     اگر آپ کے اور لڑکی کے درمیان محرمیت کا رشتہ نہیں ہے اور جواز نکاح سے مانع کوئی اور امر بھی موجود نہیں ہے تو اس لڑکی سے آپ کا نکاح جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند