معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 600359
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان عظام اس مسئلہ کے متعلق کہ محمد ارشد اور اس کی پہلی بیوی میں علیحدگی ہو چکی ہے جب کہ اس بیوی سے محمد ارشد کی بیٹیاں بھی ہیں۔ پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد محمد ارشد نے دوسری شادی کر لی اور دوسری بیوی سے بھی اللہ تعالی نے ارشد کو اولاد عطا فرمائی۔ کیا محمد ارشد اپنی پہلی بیوی سے پیدا شدہ اپنی بیٹی کا نکاح اپنی دوسری بیوی کے بھائی (اپنے موجودہ سالے ) کے ساتھ کر سکتا ہے ؟ مہربانی کرکے شرعی حکم کی وضاحت فرمائیں ۔
جواب نمبر: 600359
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:90-67/sd=3/1442
صورت مسئولہ میں محمد ارشد کی پہلی بیوی کی بیٹی کا نکاح دوسری بیوی کے بھائی سے ہوسکتا ہے ؛ کیونکہ دونوں کے درمیان محرمیت کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند