• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 59889

    عنوان: کیا اثنا عشری شیعہ اور ھم سنی کا نکاح آپس میں ہوجائے گا؟

    سوال: ہماری برادری کا ایک بالغ لڑکا فوت ہوگیا۔ وہ لڑکا اور اس کے گھر کے سب افراد اثنا عشری شیعہ ہیں۔ اس لیے اس لڑکے کی نماز جنازہ اثنا عشری شیعہ نے پڑھائی تو ہماری برادری کے اکثر لوگوں نے بھی اس کی اقتداء میں نماز جنازہ پڑھی۔ حالانکہ ہماری برادری کے اکثر لوگ حنفی دیوبندی ہیں۔ ایک مولوی صاحب نے فرمایا تھا کہ بہتر یہ ہے کہ اس کی نماز جنازہ نہ پڑھو لیکن اگر رشتہ دار ہے تو پڑھ سکتے ہو۔ پہلا سوال یہ کہ کیا اثنا عشری شیعہ کافر ہیں؟ دوسرا سوال یہ کہ کیا اثنا عشری شیعہ اور ھم سنی کا نکاح آپس میں ہوجائے گا؟ تیسرا سوال یہ کہ کیا اثنا عشری شیعہ کی نماز جنازہ ہم سنی پڑھ سکتے ہیں؟ چوتھا سوال یہ کہ اگر کوئی اپنا رشتہ دار کافر مرتد ہو تو اس کی نماز جنازہ رشتہ دار ہونے کی وجہ سے پڑھ سکتے ہیں؟ پانچواں سوال یہ کہ ہمارے اپنے ان سنی لوگوں کے بارے میں کیا حکم ہے جنہوں نے اثنا عشری شیعہ میت کی نماز جنازہ اثنا عشری شیعہ پیش امام کی اقتداء میں ادا کی؟ کوئی فرق نہیں یا گناہگار ہوئے یا ایمان اور نکاح کی تجدید کرنی پڑے گی؟

    جواب نمبر: 59889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 579-544/Sn=8/1436-U (۱) شیعہ اثنا عشریہ کے یہاں جو کتابیں معتبر اور مستند مانی جاتی ہیں، ان میں مذکور عقائد کی روشنی میں یہ لوگ دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں۔ (۲) نہیں۔ (۳) نہیں۔ (۴) نہیں۔ (۵) ان لوگوں نے ایک ناجائز امر کا ارتکاب کیا، اس سے توبہ کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند