معاشرت
>>
نکاح
سوال نمبر: 59508
عنوان: حضرت- ایک غیرشادی شدہ لڑکانے ایک شادی شدہ عورت سے زنا کیا مگراس زنا سے عورت حاملہ نہیں ہوئی، اب اس لڑکا نے اس عورت کی لڑکی سے بہی زنا کیا اور اس لڑکا اور لڑکی کے بیچ بیحد عشق ہوگیا، ابہی ان دونوں کی محبت اس حدتک پہنچ گئی کہ کہ ایک کو دوسرے کے بنا جینا مشکل ہے لڑکی کہتی ہے کہ اگر وہ لڑکا مجھ سے شادی نہیں کرے گا تو میں خودکشی کرلوں گی اور وہ سچ سچ ایسے کرلے گی؟
سوال: حضرت- ایک غیرشادی شدہ لڑکانے ایک شادی شدہ عورت سے زنا کیا مگراس زنا سے عورت حاملہ نہیں ہوئی، اب اس لڑکا نے اس عورت کی لڑکی سے بہی زنا کیا اور اس لڑکا اور لڑکی کے بیچ بیحد عشق ہوگیا، ابہی ان دونوں کی محبت اس حدتک پہنچ گئی کہ کہ ایک کو دوسرے کے بنا جینا مشکل ہے لڑکی کہتی ہے کہ اگر وہ لڑکا مجھ سے شادی نہیں کرے گا تو میں خودکشی کرلوں گی اور وہ سچ سچ ایسے کرلے گی؟
جناب مفتی صاحب سے بندہ کا مئودبانہ گزارش ہے مندرجہ بالا مسئلہ کا حل کراکے آپ حضرات کے شکریہ کا موقع دیجئے ۔
جواب نمبر: 5950801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 504-469/Sn=8/1436-U
”زنا“ سے بھی شرعاً ”حرمت مصاہرت“ ثابت ہوجاتی ہے، جب اس لڑکے نے لڑکی کی ماں کے ساتھ ”زنا“ کیا تو اس کی وجہ سے یہ لڑکی لڑکے کے حق میں ”محرماتِ ابدیہ“‘ میں داخل ہوگئی، ان دونوں کا آپس میں کبھی نکاح نہیں ہوسکتا، انھیں چاہیے کہ نکاح کا ارادہ بالکلیہ ترک کردیں، اور اب تک جو کچھ کیا اس سے اللہ کے سامنے روئیں، گڑگڑائیں، سچی پکی توبہ کریں اور آئندہ تعلقات بالکل منقطع کردیں ورنہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے سخت مواخذہ وگرفت کا ا ندیشہ ہے ”رد المحتار“ میں ہے: وحرم أیضا بالصہریة أصل مزنیتہ أراد بالزنی الوطء الحرام وأصل ممسوتہ بشہوة․․․ وأصلُ ماستہ وناظرة إلی ذکرہ․․․ وفروعہن الخ (۴/۱۰۷، باب المحرمات، زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند