معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 59328
جواب نمبر: 59328
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 733-726/H=7/1436-U
(۱) بیوی سے ہمبستری سے قبل دواعیٴ جماع (تقبیل وغیرہ) کے ذریعہ جماع پر اس کو اچھی طرح آمادہ کرلے ایک دوسرے کی شرمگاہوں کو دیکھنے سے اجتناب کریں، آمادہ ہونے کے بعد جماع سے قبل اللّٰہم جَنِّبنا الشَّیطانَ وجنّب الشیطانَ مَا رَزَقتَنا پڑھ بالکل ننگے ہوکر جماع نہ کریں، حیض ونفاس کی حالت میں جماع نہ کریں، بوقت مجامعت بات نہ کریں، مرد اگر اپنی ضرورت سے پہلے فارغ ہوجائے تو ہٹنے میں جلدی نہ کرے بلکہ بیوی کی فراغت کا انتظار کرے، انزال ہونے پر دل میں یہ دعا پڑھے۔ اللّہم لا تَجعَل للشیطانِ في ما رزَقْتَنا ن نَصیْبًا۔ (۲) مسنون نکاح (موٴلفہ مفتی ابوبکر جابر قاسمی ومفتی محمد رفیع الدین حنیف قاسمی مدظلہما مطبوعہ شعبہٴ نشر واشاعت مدرسہ خیر المدارس بوڑا بندر حیدر آباد آندھرا پردیش) نامی کتاب میں تفصیل ملاحظہ کریں، یہ کتاب (مسنون نکاح) دیوبند کے کتب خانوں میں بھی قیمتاً دستیاب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند