معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 59303
جواب نمبر: 5930301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 617-593/N=7/1436-U اگر وہ لڑکی اچھے اخلاق کی ہے اور شریف ہے اور آپ کو اور آپ کے ماں باپ کو یہ رشتہ پسند ہے تو آپ اس لڑکی سے نکاح کرلیں، اور اگر آپ کے ماں باپ کو یہ رشتہ پسند نہیں ہے تو آپ ان کی مرضی کے بغیر اس لڑکی سے نکاح نہ کریں، بہتر یہی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں کمپیوٹر سائنس گریجویٹ ہوں اور اپنے ملک میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ کامیابی حاصل کرنے کے لیے میں نے اپنی پوری زندگی بہت سخت محنت کی، کیوں کہ میں ایک معذور شخص ہوں۔ میرا بایاں بازو مصنوعی ہے لیکن الحمد للہ میں اپنی زندگی میں ہمیشہ اپنی معذوریت پر حاوی رہا ہوں اور اب میں بہت ہی اچھی حالت میں ہوں۔اور میں اپنا سپورٹ کرنے کے لیے اور اپنے گھر والوں کا سپورٹ کرنے کی حالت میں ہوں۔ معذور ہونے کے بعد میں نے دوسرے لوگوں کے ساتھ پڑھائی کی عام انداز میں اور عام انسانوں کی طرح نوکری بھی کررہا ہوں۔ اس لیے اپنے ذاتی تجزیہ کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ میں نکاح کرسکتاہوں جس کو ایمان کا ایک حصہ کہا گیا ہے نیز میرے والدین بھی اب انتیس سال کی عمر میں شادی کرنے کے لیے میرے اوپر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ مزید اطلاع کے لیے میں یہ عرض کرتا ہوں کہ میں اپنے مذہب اور الحمد للہ تمام سنتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میرے سوال یہ ہیں کہ میں ایک عورت کو جانتا ہوں جو کہ میرے گھرانے سے نہیں ہے لیکن میرے بڑے بھائی کی بیوی کی رشتہ دار ہے جس کے شوہر ...
536 مناظرکیا گھر داری یعنی کھانا پکانا ،صفائی، بچوں کی پرورش، شوہر کی خدمت وغیرہ یہ سب کچھ بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے؟ اگر نہیں ہے، تو پھر کس کے ذمہ ہے؟ کیوں کہ مردوں کو زیادہ تر اوقات کو گھر سے باہر ہی گزارنے ہوتے ہیں، یعنی معاش وغیرہ کے سلسلہ میں۔ اگر یہ سب کا م بیوی نہیں کرے گی تو پھر گھر کا نظام تو نہیں چل سکے گا۔اس سلسلہ میں اسلام کیا سنت طریقہ بتاتا ہے؟
1188 مناظرکیا ایسے بہن بھائی جن کے باپ تو ایک ہوں لیکن مائیں الگ الگ ہوں آپس میں شادی کرسکتے ہیں یا نہیں؟دعاؤں میں یاد رکھیں۔
378 مناظراگر ایک مرداپنی بیوی کی حد سے زیادہ بدزبانی ، گستاخی، نافرمانی اور اور اولاد کے باپ اور باپ کے تمام خاندان سے متنفر کردینے کی وجہ سے بیوی کو طلاق دینے کا مصمم ارا دہ رکھتاہو اوراسی وجہ سے اس نے سال بھر سے حق زوجیت ادا کرنا بند کر دیا ہو ، لیکن بچوں کے امتحانات اورخاندان میں کسی کی شادی کی وجہ سے طلا ق دینے کو موٴ خر کر تا ہو تو کیا ایسی تاخیر کے زمانے میں اس بیوی کے ہاتھ کا کھانا اورکپڑوں کی دھلائی ، استری وغیرہ استعمال کرنا مرد کے لیے شرعا اوراخلاقا جائز ہے؟
344 مناظرمیں آپ کو صاف صاف بتاتی ہوں کہ آپ بہت اچھے اور بہت اللہ والے ہیں میرے لیے دعا کرنا۔میرا سوال درج ذیل ہے:
میں ایک لڑکی ہوں سترہ سال کی او رکسی سے محبت کرتی ہوں اور وہ بھی کرتا ہے صاف محبت لیکن کسی کو نہیں پتہ صرف اس کو او رمجھ کو وہ میرے گھرانے کا نہیں ہے۔وہ شادی کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اب میں نے اس سے تعلق ختم کردئے کیوں کہ مجھے پتہ ہے میرے امی اور ابو ہماری شادی نہیں کرائیں گے الٹا اس لڑکے کی بے عزتی بھی کریں گے اور میری بھی۔ اس وجہ سے میں نے اس سے تعلق ختم کرلیا۔اب آخر میں شادی اور جگہ ہوگئی۔ تو ہم لوگ یعنی میں اور جس سے میں محبت کرتی ہوں اس کے ساتھ میں جنت میں مل سکتی ہوں، ملنے کا یہ مطلب کہ ہم دونوں اگر دنیا میں نہ ملے اور ہم دونوں کی اور کہیں شادی ہوجاتی ہے تو کیا ہم دونوں جنت میں اکٹھا ہو سکتے ہیں؟ برائے کرم مجھے بتادیں اور مجھے ایسی دعا بتائیں کہ وہ لڑکا مجھے مل جائے او رہم ہنسی اور خوشی سے ہم دونوں دنیا اور جنت میں اکٹھے رہیں (ان شاء اللہ) ۔ برائے کرم مولانا صاحب میرے لیے دعا کریں او رجلدی جواب دیں، دعا کی بہت ضرورت، ایک بہت ہی گناہ گار لڑکی۔
441 مناظر