• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 59099

    عنوان: خلوت سى قبل طلاق ديدى پھر نكاح كیا پھر طلاق دیدی‏، ایسی صورت میں كیا بغیر حلالہ نكاح ہوسكتا ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص نکاح کرنے کے بعد خلوت سے پہلے طلاق دیدے، پھر دوبارہ نکاح کرکے پھر طلاق دیدے تو کیا ایسے شخص کا تیسری مرتبہ اسی عورت سے بغیر حلالہ کے نکاح ہوسکتاہے ؟ اگر ہوسکتاہے تو اب یہ تین طلاق کا مالک ہوگا یا ایک طلاق کا؟

    جواب نمبر: 59099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 718-567/D=7/1436-U جی ہاں اگر کل دو ہی مرتبہ طلاق دی ہے تو اس عورت سے تیسری بار بھی نکاح کرسکتا ہے البتہ بعد نکاح صرف ایک طلاق کا اختیار رہے گا اور ایک طلاق سابقہ دو طلاق سے مل کر تین ہوجائیں گی پھر بغیر حلالہ شرعیہ کے نیا نکاح اس عورت کے ساتھ نہیں ہوسکے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند