• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 59052

    عنوان: کیا مسلمان شوہر اپنی بیوی کو لوگوں کے سامنے ” جان“ کہہ سکتاہے؟

    سوال: کیا مسلمان شوہر اپنی بیوی کو لوگوں کے سامنے ” جان“ کہہ سکتاہے؟اگر کسی نے کہہ دیا تو کیا یہ غلط ہے؟کیوں کہ میں نے پڑھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ’ عزیزہ ‘ کہا کرتے تھے ، کیا یہ بات سچ ہے؟ یہ بات درج ذیل وب سائٹ میں ہے۔ اس کو دیکھیں۔ http://theghurabah.blogspot.in/2015/01/60-islamic-ways-to-get-and-keep-your.html

    جواب نمبر: 59052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 937-950/L=7/1436-U

    بیوی کے لیے جان کا لفظ استعمال کرنے کی گنجائش ہے تاہم لوگوں کے سامنے بیوی کے لیے اس لفظ کا تلفظ مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند