• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 5900

    عنوان:

    منگنی کے بعد لڑکا اور لڑکی موبائل فون پر بات کرتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے یا غلط؟

    سوال:

    منگنی کے بعد لڑکا اور لڑکی موبائل فون پر بات کرتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے یا غلط؟

    جواب نمبر: 5900

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 872=929/ د

     

    منگنی کے بعد بھی لڑکا لڑکی اجنبی ہوتے ہیں اوراجنبیہ لڑکی سے بدون شدید ضرورت کے قدرضرورت سے زاید بات کرنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند