• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 58174

    عنوان: کیا بدعتی کے یہاں دیوبندی لڑکی کا رشتہ کرنا جائز ہے؟

    سوال: کیا بدعتی کے یہاں دیوبندی لڑکی کا رشتہ کرنا جائز ہے؟ جب کہ ہم جانتے ہیں وہ سر سے لے کر پیر تک شرک وہ بدعت میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اگر گھر والے رشتہ کرنے پر ضد پکڑلیں کہ رشتہ اب وہیں ہوگا اور میری بہن خود چاہتی ہے کہ میرا رشتہ وہاں ہوجائے ، ہم ان سب کو بدل دین گے تو کیا صرف اس بنا پر اس رشتے کو کیا جاسکتاہے ؟ جواب دیجئے ۔ بہت مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 58174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 470-470/M=5/1436-U بدعتی لڑکے سے دیوبندی لڑکی کا نکاح نہ کیا جائے، خطرہ ہے کہ لڑکی بھی بدعتی خیال نہ بن جائے،آپ کے گھروالوں کا اس بدعتی کے یہاں رشتہ کرنے پر بضد ہونا مناسب نہیں، فکر ونظر اور مزاج میں زوجین کے مابین ہم آہنگی نہیں ہوگی تو زندکی خوشگوار نہیں ہوگی، اصلاح کی نیت سے رشتہ قائم کرنا اچھا جذبہ ہوسکتا ہے لیکن جہاں اصلاح کے بجائے خود گمراہی میں پڑجانے کا اندیشہ ہو وہاں دور ہی رہنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند