• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 57948

    عنوان: میری منگنی ہوئی ہے ایک لڑکی سے ، لڑکی کسی دوسرے لڑکے کو پسند کرتی ہے اور لڑکی نے مجھے بتایا کہ وہ مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی ، کسی دوسرے لڑکے کرنا چاہتی تھی ،لیکن گھروالوں نے نہیں مانا اور آپ سے رشتہ کردیاہے، میں نے اس لڑکی کی شادی اس لڑکے سے کراونے کی کوشش کی مگر وہ نہیں مانا۔اب میں اس لڑکی سے شادی کرلوں یا نہیں؟ اب لڑکی راضی ہے کہ ٹھیک ہے میں آپ سے شاد ی کرلیتی ہوں؟

    سوال: میری منگنی ہوئی ہے ایک لڑکی سے ، لڑکی کسی دوسرے لڑکے کو پسند کرتی ہے اور لڑکی نے مجھے بتایا کہ وہ مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی ، کسی دوسرے لڑکے کرنا چاہتی تھی ،لیکن گھروالوں نے نہیں مانا اور آپ سے رشتہ کردیاہے، میں نے اس لڑکی کی شادی اس لڑکے سے کراونے کی کوشش کی مگر وہ نہیں مانا۔اب میں اس لڑکی سے شادی کرلوں یا نہیں؟ اب لڑکی راضی ہے کہ ٹھیک ہے میں آپ سے شاد ی کرلیتی ہوں؟

    جواب نمبر: 57948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 398-398/M=4/1436-U منگنی کی حیثیت وعدہٴ نکاح کی ہے اور ایفاء وعدہ شریعت میں مطلوب ہے اور وعدہ خلافی نفاق کی علامت ہے، پس جب مذکورہ لڑکی سے آپ کی منگنی ہوچکی ہے اور وہ لڑکی بھی اب راضی ہے تو اس سے نکاح کرلینا چاہیے اور بلاوجہ اس رشتے کے ختم نہیں کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند