• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 57800

    عنوان: اگر میاں بیوی ننگے سوئے اور ایک دوسرے کے اعضاء ٹچ (چھونا) کرے تو کیا اس صور ت میں غسل جنابت واجب ہوجاتاہے؟

    سوال: اگر میاں بیوی ننگے سوئے اور ایک دوسرے کے اعضاء ٹچ (چھونا) کرے تو کیا اس صور ت میں غسل جنابت واجب ہوجاتاہے؟

    جواب نمبر: 57800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 419-416/B=5/1436-U اگر منی نہیں نکلی تو غسل جنابت واجب نہ ہوگا، البتہ اگر سُپاری کا حصہ عورت کی شرمگاہ کے اندر داخل ہوگیا تو اس صورت میں غسل واجب ہوگا، خواہ منی نکلے یا نہ نکلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند