• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 5771

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک لڑکی کو بہت پسند کرتاہوں ، پتہ نہیں وہ مجھے پسند کرتی ہے یا نہیں، وہ مسلمان ہے۔ کیا میں نمازوں کے بعد اس سے نکاح کرنے کے لیے دعاؤ ں میں اللہ تعالی سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا کرسکتاہوں؟اور اپنے نکاح کے لیے صلاة الحاجہ پڑھ سکتاہوں؟ اگر ہاں! تو براہ کرم، دعا کرنے کے طریقے بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 130/ م= 130/ م

    مذکورہ لڑکی آپ کو اس کے دین و اخلاق کی وجہ سے پسند ہے تو آپ نمازوں کے بعد اس سے نکاح کے لیے اللہ سے دعا مانگ سکتے ہیں، اور استخارہ کی نیت سے صلاة الحاجة بھی پڑھ سکتے ہیں، نمازوں کے بعد اس طرح دعا کرسکتے ہیں کہ اے اللہ میں فلانة لڑکی سے نکاح کرنا چاہتا ہوں، اگر اس کے ساتھ نکاح میں خیر و سعادت مقدر ہو تو میرا رشتہ اس سے جڑنے کی شکل پیدا فرمادے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند