• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 57620

    عنوان: کیا بوڑھی اور جوان بیوی کے حقوق برابر ہوتے ہیں؟

    سوال: کیا بوڑھی اور جوان بیوی کے حقوق برابر ہوتے ہیں؟ جب کہ دونوں کی عمروں میں ۲۵ یا زیادہ برسوں کا فرق ہے، اور دونوں کی ضرور ت بھی مختلف ہے، ایک کی شادی کو ۳۵ برس اور دوسری کو صرف تین برس گذرے ہیں اور بوڑھی عورت اسے شوہر سے ملنے نہیں دیتی ۔

    جواب نمبر: 57620

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 418-415/B=5/1436-U عدل ومساوات کا تقاضا تو یہی ہے کہ سب کے حقوق برابر ادا کیے جائیں، اگر جوان بیوی کے پاس زیادہ رات گذارنا چاہے تو بوڑھی بیوی سے اجازت کے بعد زیادہ گذارسکتا ہے، ورنہ نہیں۔ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند