• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 57342

    عنوان: میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا میاں بیوی ایک دوسرے کی مشت زنی کرسکتے ہیں؟

    سوال: میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا میاں بیوی ایک دوسرے کی مشت زنی کرسکتے ہیں؟ قال الحصکفی) وَلَوْ مَکَّنَ امْرَأَتَہُ أَوْ أَمَتَہُ مِنْ الْعَبَثِ بِذَکَرِہِ فَأَنْزَلَ کُرِہَ وَلَا شَیْءَ عَلَیْہِ (قال ابن عابدین) (قَوْلُہُ کُرِہَ) الظَّاہِرُ أَنَّہَا کَرَاہَةُ تَنْزِیہٍ؛ لِأَنَّ ذَلِکَ بِمَنْزِلَةِ مَا لَوْ أَنْزَلَ بِتَفْخِیذٍ أَوْ تَبْطِینٍ تَأَمَّلْ وَقَدَّمْنَا عَنْ الْمِعْرَاجِ فِي بَابِ مُفْسِدَاتِ الصَّوْمِ: یَجُوزُ أَنْ یَسْتَمْنِیَ بِیَدِ زَوْجَتِہِ أَوْ خَادِمَتِہِ (رد المحتار علي الدر المختار، ج ۴، ص ۷۲، ایج ایم سعید کمبنی) نیز جماع کرتے ہوئے کیا بیوی بطور عزل اپنے شوہر کو ہاتھ سے فارغ کرسکتی ہے؟ یعنی شوہر انزال سے کچھ پہلے عضو باہر نکال لے اور بیوی اپنے ہاتھ سے اس کو فارغ کرادے، کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 57342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 319-330/L=3/1436-U (۱) (۲) دونوں کی گنجائش ہے؛ البتہ خلافِ اولیٰ ہے، نیز دوسری صورت عزل کی ہے جو بیوی کی اجازت سے جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند