• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 57163

    عنوان: کیا اسلام میں باندی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنا جائز ہے؟

    سوال: کیا اسلام میں باندی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنا جائز ہے؟براہ کرم، اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں اور وضاحت اور توجیہ بھی پیش کریں تاکہ ہم غیر مسلم کے سامنے اس کی وضاحت کرسکیں۔

    جواب نمبر: 57163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 311-296/L=3/1436-U

    جی ہاں اسلام میں باندی کے ساتھ کچھ شرائط کے ساتھ تعلق قائم کرنا جائز ہے، واضح رہے کہ اس دور میں شرعی باندیوں کا وجود نہیں ہے، گھروں میں جو کام کرتی ہیں وہ خادمائیں ہیں، یہ شرعی باندیاں نہیں ہیں، ان سے جسمانی تعلق قائم کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند