• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 57133

    عنوان: ہماری بیوی ابھی بے نمازی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ جب وہ نمازی ہوجائے

    سوال: سوال یہ ہے کہ ہماری بیوی ابھی بے نمازی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ جب وہ نمازی ہوجائے تو تب ہم بچے پیدا کریں ، اس سے پہلے نہیں کیا، اس وجہ سے کوئی ایسا طریقہ جس سے بچہ نہ ہو ، وہ چیزیں استعمال کی جاسکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 57133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 229-191/D=3/1436-U وقتی طور پر مانع حمل تدبیر اختیار کرنے کی گنجائش ہے، بیوی کو نماز کی تلقین وترغیب کرتے رہیں، جبر نہ کریں۔ فضائل اعمال کتاب میں سے ”فضائل نماز“ کے تحت جو حدیثیں اور بیانات تحریر ہیں، گھر میں تھوڑی دیر خواہ دس منٹ ہی ہو اس کے سنانے کا معمول بنالیں اسی طرح طہارت اور نماز کے مسائل کے لیے بہشتی زیور حصہ اول ودوم سنائیں ان شاء اللہ کھلا ہوا فائدہ محسوس کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند