• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 56987

    عنوان: کیا جس شخص کی بیوی مر جاے وہ کیا اپنی مری ہوی بیوی کا چہرا دیکھ سکتا ہے یا نہیں اگر نہیں تو کیوں؟

    سوال: کیا جس شخص کی بیوی مر جاے وہ کیا اپنی مری ہوی بیوی کا چہرا دیکھ سکتا ہے یا نہیں اگر نہیں تو کیوں؟

    جواب نمبر: 56987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 121-87/Sn=3/1436-U جی ہاں، چہرہ دیکھ سکتا ہے؛ البتہ غسل نہیں دے سکتا اور نہ ہی بلا حائل مس کرسکتا ہے: في الدر مع الرد: ویمنع زوجہا من غسلہا ومسّہا لا من النظر إلیہا علی الأصح، منیة اھ وفي رد المحتار: ولعلّ وجہہ أن النظر أخف من المس فجاز لشبہة الاختلاف․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند