• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 56948

    عنوان: جب میں ایک سال کا تھا تو میری خالہ نے مجھے ایک مرتبہ دودھ پلایاتھا، اس وقت میری والدہ مارکیٹ گئی تھیں،والدہ نے کہا کہ تم میرے لیے رو رہے تھے تو تم کو چپ کرنے کے لیے تمہاری خالہ نے ایک مرتبہ پندرہ منٹ تک دودھ پلایا تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا میرا نکاح اسی خالہ کی بیٹی کے ساتھ ہوسکتاہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: جب میں ایک سال کا تھا تو میری خالہ نے مجھے ایک مرتبہ دودھ پلایاتھا، اس وقت میری والدہ مارکیٹ گئی تھیں،والدہ نے کہا کہ تم میرے لیے رو رہے تھے تو تم کو چپ کرنے کے لیے تمہاری خالہ نے ایک مرتبہ پندرہ منٹ تک دودھ پلایا تھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا میرا نکاح اسی خالہ کی بیٹی کے ساتھ ہوسکتاہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 56948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 193-190/B=2/1436-U آپ نے ایک سال کی عمر میں جب اپنی خالہ کا دودھ پیا تو خالہ آپ کی رضاعی ماں اوراس کی بیٹی آپ کی رضاعی بہن ہوگئی، جس طرح اپنی سگی بہن سے نکاح حرام ہے اسی طرح رضاعی بہن سے بھی نکاح حرام ہے، لہٰذا آپ کا نکاح آپ کی خالہ کی بیٹی کے ساتھ جائز نہیں ہے۔ حدیث میں آیا ہے: یحرم من الرضاعة ما یحرم من النسب۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند