• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 56884

    عنوان: نکاح اور ولیمہ کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟ مطلب یہ کہ وقت، دن اور جگہ․․․․ یہ ساری چیزیں کب اور کس وقت کرنا سنت ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نکاح اور ولیمہ کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟ مطلب یہ کہ وقت، دن اور جگہ․․․․ یہ ساری چیزیں کب اور کس وقت کرنا سنت ہے؟

    جواب نمبر: 56884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 301-290/L=3/1436-U نکاح کے بارے میں قرآن، احادیث اور فقہی عبارات مطلق ہیں کسی متعین دن اور تاریخ، ماہ کی تخصیص نہیں، ہردن ہررات ہرماہ اور تاریخ میں نکاح کئے جاسکتے ہیں، البتہ جمعرات اور پیر کے دن کی فضیلت ہے، اور نکاح مسجد میں کرنا مستحب ہے، نکاح میں خلاف شرع امور اور رسم ورواج کی پابندی سے احتراز ضروری ہے، احادیث میں ولیمہ کے تعلق سے خصوصی تاکید آئی ہے، ولیمہ زوجین کی ملاقات کے بعد اس دن یا اس سے اگلے یا اس کے بعد والے دن تک کرنا مسنون ہے، مزید تفصیل کے لیے آپ مسنون شادی یا اسلامی شادی کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند