• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 56159

    عنوان: کیا رضاعی بھائی کی بہن سے شادی ہوسکتی ہے؟

    سوال: کیا رضاعی بھائی کی بہن سے شادی ہوسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 56159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 11-26/N=1/1436-U جی ہاں! رضاعی بھائی کی بہن سے نکاح جائز ہے، بشرطیکہ وہ نکاح کرنے والی کی رضاعی بہن نہ ہو یعنی دونوں نے کسی عورت کا یا دونوں میں سے کسی نے دوسرے کی ماں کا دودھ نہ پیا ہو وتحل أخت أخیہ رضاعًا (تنویر الأبصار مع الدر والرد ۴: ۴۱۰ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند