• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 55183

    عنوان: میری لڑکی اور میرے بڑے بھائی کا لڑکا ہم عمر ہیں، بچپن میں میری بھابھی جو کہ لڑکی کی تائی لگتی ہے ، کبھی کبھی میری بیٹی کو بھی دودھ پلادیا کرتی تھی

    سوال: میری لڑکی اور میرے بڑے بھائی کا لڑکا ہم عمر ہیں، بچپن میں میری بھابھی جو کہ لڑکی کی تائی لگتی ہے ، کبھی کبھی میری بیٹی کو بھی دودھ پلادیا کرتی تھی ، اب مسئلہ یہ ہے کہ اس بھتیجے سے جو اسی ووقت اپنی ماں کا دودھ پیتا تھا،میری اس لڑکی کا نکاح جائز ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 55183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1282-1282/M=11/1435-U اگر آپ کی بھابھی نے آپ کی لڑکی کو مدت شیرخوارگی میں دودھ پلایا ہے، تو بھابھی آپ کی بچی کے لیے رضاعی ماں بن گئی اور بھابھی کا لڑکا، رضاعی بھائی بن گیا، اور رضاعی بھائی بہن کا آپس میں نکاح نسبی کی طرح ناجائز ہوتا ہے، پس صورت مسئولہ میں آپ کی لڑکی کا نکاح، بھابھی کے اس لڑکے (بھتیجے) سے ناجائز وحرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند