معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 55076
جواب نمبر: 55076
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1494-1519/N=1/1436-U حالت حیض میں جیسے عورت کی شرمگاہ میں وطی کرنا ناجائز ہے،اسی طرح ناف سے لے کر گھٹنے تک کسی حصہ سے کسی حائل کے بغیر نفع اٹھانا بھی ناجائز ہے؛ لہٰذا اگر کسی نے حالت حیض میں بیوی کی رانوں کے درمیان صحبت کی، اس نے ناجائز کام کیا، اسے توبہ واستغفار کرنا چاہیے اوراگر حسب استطاعت کچھ صدقہ وخیرات کردے تو اچھی بات ہے، ”ویمنع حلّ․․․ قربان ما تحت إزار یعني ما بین سرة ورکبة ولو بلا شہوة“ (درمختار مع الشاماي ۱:۴۸۶ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند