• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 54645

    عنوان: اگر کوئی شادی شدہ عورت کسی نا محرم سے ملاقات کرے اور وہ نام محرم شہوت کی وجہ سے اس کی شرمگاہ پہ اپنا ہاتھ ٹچ (چھونا) کرے ، اور اس کا بوسہ لے ، اس کے بعد وہ عورت توبہ و استغفار بھی کرلے تو کیا اس عورت کے نکاح پہ کوئی فرق پڑے گا؟

    سوال: اگر کوئی شادی شدہ عورت کسی نا محرم سے ملاقات کرے اور وہ نام محرم شہوت کی وجہ سے اس کی شرمگاہ پہ اپنا ہاتھ ٹچ (چھونا) کرے ، اور اس کا بوسہ لے ، اس کے بعد وہ عورت توبہ و استغفار بھی کرلے تو کیا اس عورت کے نکاح پہ کوئی فرق پڑے گا؟کیا اس عورت کا نکاح قائم رہے گا؟ کیا اس عورت کا نکاح حرام ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 54645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1229-1229/M=10/1435-U صورت مسئولہ میں مذکورہ فعل کی وجہ سے عورت کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، عورت کا نکاح اپنے شوہر سے بدستور قائم ہے لیکن اس فعل سے نامحرم مرد وعورت دونوں کو توبہ واستغفار لازم ہے اورآئندہ سخت پردہ واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند