• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 53743

    عنوان: اہل کتاب سے نکاح کیا جاتاہے یا نہیں؟

    سوال: اہل کتاب سے نکاح کیا جاتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 53743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1151-1151/M=9/1435-U موجودہ دور کے اہل کتاب یعنی یہود ونصاری حقیقتاً یہودیت اور نصرانیت پر قائم نہیں بلکہ وہ دہریہ ہوچکے ہیں، اس لیے ان کی عورتوں سے نکاح نہ کیا جائے، حضرت مفتی محمد شفیع صاحب عثمانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ: ”قرآن وسنت اور اسوہٴ صحابہ رضی اللہ عنہم کی رو سے مسلمانوں پر لازم ہے کہ آج کل کی کتابی عورتوں کو نکاح میں لانے سے کلی پرہیز کریں“۔ (معارف القرآن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند