• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 53417

    عنوان: نصاری (عیسائی) لڑکی سے مسلمان لڑکے کی شادی ہوسکتی ہے یا نہیں؟

    سوال: نصاری (عیسائی) لڑکی سے مسلمان لڑکے کی شادی ہوسکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 53417

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 979-716/L=9/1435-U نصرانی لڑکی اگر اللہ پر یقین رکھتی ہو اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نبوت کی قائل ہو تو اس سے نکاح کرنا جائز ہے؛ البتہ آج کل کے یہود ونصاری نام کے اہل کتاب ہیں، نہ ان کا خدا پر یقین ہے اور نہ ہی وہ کسی نبی کی نبوت کے قائل ہیں، بلکہ نام کے اہل کتاب ہیں،حقیقت میں دہریے ہیں، ایسی لڑکی سے نکاح کرنا جائز نہیں۔ نیز نصرانی لڑکی سے نکاح کرنے میں ایمان کی سلامتی مشکل ہے، اسی طرح بچہ ہونے کے بعد اس کی تربیت کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے، بنا بریں اہل کتاب لڑکی سے نکاح کرنے سے احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند