معاشرت
>>
نکاح
سوال نمبر: 53393
عنوان: اگر میری شادی تیرے علاوہ کسی اور سے ہوتی ہے تو میرے نکاح میں آ تے ہی اس کو ۱۰۰/ بار طلاق
سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ ایک لڑکا کسی لڑکی سے موبائل پر کہتا ہے کہ اگر میری شادی تیرے علاوہ کسی اور سے ہوتی ہے تو میرے نکاح میںآ تے ہی اس کو ۱۰۰/ بار طلاق اور وہ یہ بات قسم اٹھاکر کرتا ہے، پھر اس لڑکے کی شادی کسی اور سے ہوجاتی ہے تو کیا اس کو طلاق ہوگئی یا نہیں؟ اور اس لڑکے کی شادی اس لڑکی کے علامہ کسی اور سے ہوسکتی ہے؟ یہمسئلہ کئی مفتی سے پوچھا تو ان سب نے کہا کہ طلاق ہوگئی اور کسی اور سے نہیں ہوسکتی اس لڑکے کی شادی۔ جب کہ غیرمقلد نے سورہٴ احزاب کی آیت نمبر ۴۹ کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ ہوسکتی ہے اور وہ طلاق بھی نہیں ہوئی۔ مفتی صاحب برائے مہربانی میرے اس مسئلے کو قرآن وسنت کی روشنی میں رہنمائی کریں۔ اللہ آپ کے علم وعمر میں برکت عطا فرمائے۔
جواب نمبر: 5339301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 984-722/L=9/1435-U
جن مفتیان نے وقوعِ طلاق کا حکم بتلایا ہے ان کی بات درست ہے اگر اس لڑکے نے مشخصہ لڑکی کے علاوہ کسی اور سے نکاح کرلیا ہے تو اس پر تین طلاق واقع ہوگئی اور وہ مغلظہ بائنہ ہوکر حرام ہوگئی۔ غیرمقلد کی بات درست نہیں اور اس نے جس آیت کا حوالہ دیا ہے اس سے استدلال تام نہیں، البتہ اگر وہ لڑکا کسی اور لڑکی سے نکاح کرے گا تو اس پر طلاق واقع نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند