معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 53375
جواب نمبر: 53375
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 995-995/M=8/1435-U مذکورہ عورت کو اس کے شوہر نے اگر طلاق نہیں دی ہے تو نکاح برقرار ہے اور شوہر پر ایسی بیوی کو طلاق دینا واجب نہیں، آئندہ شوہر اس کو طلاق نہ دے اور اپنی زوجیت میں رکھے تو رکھ سکتا ہے، زنا شریعت میں بہت سخت گناہ ہے اور شادی شدہ مرد یا عورت اس کا ارتکاب کرے تو اس کی سزا مزید سخت ہے، شرعی طور پر زنا ثابت ہوجانے کی صورت میں -جس کے ثبوت کی کڑی شرطیں ہیں- شادی شدہ کے لیے اس کی سزا سنگساری ہے لیکن یہ سزا اسلامی ملک میں جاری ہوسکتی ہے، یہاں ہندوستان میں اس کا نفاذ نہیں ہوسکتا۔ صورت مسئولہ میں اس عورت کو سمجھایا جائے اور گناہ کی وعید اور عذاب سناکر اس کو خوف دلایا جائے اور توبہ استغفار کرایا جائے، اگر عورت جرم کا اعتراف کرلے اور اس پر پکی سچی توبہ کرلے اور اس غیرمرد سے سخت پردہ کرے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھے تو اس سے گھر والے تعلق رکھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند