• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 53358

    عنوان: كزن بھائی كی لڑكی سے شادی

    سوال: خالد اور عبدل کزن بھائی ہیں کیوں کہ خالد کے والد عبدل کے والد کے بھائی ہیں اور خالد کی والدہ عبد ل کی ماں کی بہن ہیں یعنی دونوں صورتوں میں مائیں تو بہن ہیں اور باپ بھائی ہیں۔ اب میں آپ سے یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ کیا خالد کے والدین خالد کے لیے عبدل کی لڑکی جو کہ خالد سے تین سال چھوٹی ہے شادی کرسکتے ہیں؟ یا یہ ممنوع ہے کیوں کہ دونوں طرف سے رشتہ ہے اور یہ کزن بھائی کی لڑکی سے شادی کرنے جیسا ہے۔ نیز عبدل کی بیوی خالد کی کزن بہن ہے کیوں کہ خالد کی ماں اور عبدل کی بیوی کی ماں بہن ہیں۔ خلاصہ یہ کہ دونوں عبدل اور اس کی بیوی خالد کے کزن ہیں۔ امید ہے کہ سوال واضح ہے۔ براہ کرم اس کو جلد جواب دیں۔

    جواب نمبر: 53358

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 989-989/M=8/1435-U صورت مسئولہ میں خالد کا نکاح عبد ل کی لڑکی کے ساتھ جائز ہے، بشرطیکہ دونوں کے درمیان جواز سے مانع کوئی امر مثلاً حرمت رضاعت وغیرہ نہ پایا جاتا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند