• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 53137

    عنوان: محترم جناب مفتی صاحب میری رہنمائ فرمائیں کہ اگر میاں یا بیوی ایک دوسرے کو جان کر مذاق میں یا بے دہانی میں بھائی یا بہن کہہ دے تو کیا نکاح فاسد ھوجائے گا؟

    سوال: محترم جناب مفتی صاحب میری رہنمائ فرمائیں کہ اگر میاں یا بیوی ایک دوسرے کو جان کر مذاق میں یا بے دہانی میں بھائی یا بہن کہہ دے تو کیا نکاح فاسد ھوجائے گا؟

    جواب نمبر: 53137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1294-1034/B=8/1435-U میاں بیوی کا ایک دوسرے کو بھائی بہن کہنا مکروہ ہے، کہنے سے نکاح فاسد نہیں ہوتا ہے: قال في الدر المختار: ویکرہ قولہ: أنت أمي، ویا ابتي ویا أختي ونحوہ (کتاب الطلاق، باب الظہار: ۵/۱۳۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند