• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 52808

    عنوان: بیوی سے کتنا عرصہ دور رہنا چاہئے ؟

    سوال: میں انجینئر ہوں اور سعودی عرب میں کام کررہا ہوں ۔ میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ میری بیوی گھرپہ ہے ، اس لیے میں اپنی بیوی سے مل نہیں سکتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ بیوی سے کتنا عرصہ دور رہنا چاہئے ؟شادی کے بعد سے صرف دومہینے بیوی کے ساتھ گذارے ہیں۔

    جواب نمبر: 52808

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1071-858/B=7/1435U کوشش فرمائیے کہ بیوی کو بھی سعودیہ میں اپنے ساتھ رکھیں، اگر یہ ممکن نہیں تو ہرچار ماہ پر آنے کی کوشش کریں، شریعت میں چار ماہ سے زیادہ علیحدہ نہ رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند