معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 52422
جواب نمبر: 52422
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 715-713/N=6/1435-U (۱) فون پر ایجاب وقبول کرنے سے نکاح نہیں ہوتا اور نکاح سے پہلے ہونے والی بیوی آپ کے حق میں عام اجنبیہ لڑکیوں کی طرح ہے؛ لہٰذا اس سے میاں بیوی والی گفتگو یا بلاضرورت شدیدہ عام گفتگو جائز نہیں، گناہ ومعصیت ہے۔ (۲) نکاح کے بعد آپ دونوں کے لیے میاں والے تمام کام اور تعلقات جائز ہو جائیں گے، اس کے لیے رخصتی ضروری نہیں، البتہ اگر رخصتی موٴخر کرنے کی کوئی معقول وجہ نہ ہو تو نکاح کے بعد اس میں تاخیر کرنا اچھا نہیں، بالخصوص آپ دونوں کے حق میں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند