• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 51972

    عنوان: شرائط نکاح

    سوال: میرا سوال یہ ہیں کی ایک مرد اور ایک عورت ایک دوسرے کو میاں بیوی قبول کریں ، ایک مہر کی رقم پر رضامند ہو کر ، صرف دو مرد گواہوں کی موجودگی مے تو کیا ایسا نکاح شہریت کے نظر مے قابل قبول ہوگا ؟

    جواب نمبر: 51972

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 954-769/B=6/1435-U جی ہاں اشریعت اسلامی میں اس طرح نکاح صحیح اور منعقد ہوجاتا ہے، بشرطیکہ ایجاب وقبول صحیح کیا ہو اور مانع نکاح کچھ نہ ہو اگرچہ خفیہ نکاح کرنا مکروہ تنزیہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند