• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 51827

    عنوان: میر اسوال یہ ہے کہ ہم پانچ بھائی ہیں ، میں تیسرے نمبر کا ہوں، مجھ سے بڑے بھائی کا رشتہ میرے ماموں کی لڑکی کے ساتھ کرنا چارہے ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میری امی نے اس لڑکی (ماموں کی لڑکی جس سے رشتہ ہونے کو ہے) کو اپنا دودھ پلایا ہے جب وہ بہت چھوٹی تھی تو ہمیں آپ یہ بتائیں کہ کیا شادی ہوسکتی ہے یا نہیں؟

    سوال: میر اسوال یہ ہے کہ ہم پانچ بھائی ہیں ، میں تیسرے نمبر کا ہوں، مجھ سے بڑے بھائی کا رشتہ میرے ماموں کی لڑکی کے ساتھ کرنا چارہے ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میری امی نے اس لڑکی (ماموں کی لڑکی جس سے رشتہ ہونے کو ہے) کو اپنا دودھ پلایا ہے جب وہ بہت چھوٹی تھی تو ہمیں آپ یہ بتائیں کہ کیا شادی ہوسکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 51827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 640-640/M=5/1435-U صورت مسئولہ میں آپ کے بھائی کا رشتہ نکاح ماموں کی اس لڑکی کے ساتھ نہیں ہوسکتا جس کو آپ کی امی نے مدت شیرخوارگی میں دودھ پلایا ہے کیوں کہ رضاعت کے تعلق سے دونوں آپس میں رضاعی بھائی بہن ہوگئے اور جس طرح نسبی اورحقیقی بھائی بہن کا آپس میں نکاح ناجائز ہے، اسی طرح رضاعی بھائی بہن کا بھی ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند