معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 5139
کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر میں دوسری شاد ی کرسکتا ہوں؟
کیا بیوی کی رضامندی کے بغیر میں دوسری شاد ی کرسکتا ہوں؟
جواب نمبر: 513929-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 483=451/ ل
بیوی کی رضامند کے بغیر بھی دوسری شادی کرنا جائز ہے لقولہ تعالی: فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِّنَ النِّسَآءِ مَثْنٰی وَثُلٰثَ وَرُبَاعَ. (الآیة:۳) البتہ اگر کوئی شخص اس نیت سے دوسری شادی نہیں کرتا کہ اس سے پہلی بیوی کو تکلیف ہوگی تو یہ باعث اجر وثواب ہے، لکن لو ترک لئلا یغمہا یوٴجر لحدیث من رقَّ لأمتي رقَّ اللّٰہ لہ (الدر المختار مع الشامي: 141/4، زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت میرے بھائی کا نکاح اس طرح ہورہا ہے کہ مرد اور عورتوں کا الگ انتظام نہیں، کیوں کہ میں عالمہ ہوں اس لیے میرے لیے ٹینٹ کے ذریعہ الگ انتظام کردیں گے۔ میرا دل ایسی مجلس میں جانے کے لیے بالکل تیار نہیں جہاں اللہ رب العزت کے احکام کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جائے․․․․آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ اللہ کو کس طرح راضی کیا جاسکتا ہے، ایسی مجلس میں شرکت کرکے یا نہ کرکے؟ وضاحت کے ساتھ جواب دیجئے گا تاکہ میں اپنے بھائی کو بتا سکوں۔
1680 مناظراگر بیوی اپنی مرضی سے شوہر کے گھر سے اپنے
مائکہ چلی جائے جب کہ شوہر چاہتا ہو کہ وہ اس کے گھر واپس آجائے تو اس صورت میں بیوی
کے نان و نفقہ کی ذمہ داری کس پر ہے؟
میں ایک مسلمان ہوں او رایک مسلم لڑکی سے انجانے میں میرے موبائل پربات ہوئی، بات ہوتے ہوتے ہم دونوں میں محبت ہوگئی۔ پھر ایک دن اچانک لڑکی کی امی جن کی رشتہ داری میرے گھر کے قریب ہی ہے میرے گھر اسی لڑکی کا میرے ساتھ شادی کا رشتہ لے کر آئی۔ جب ہم دونوں کو پتہ چلا کہ ہماری شادی لگ رہی ہے تو ہماری محبت میں او رشدت پیدا ہوگئی۔ میری امی نے لڑکی کو دیکھ کر پسند کرلیا ،لیکن اب امی اس رشتہ سے انکار کررہی ہیں۔ کسی کو ہماری محبت کے بارے میں پتہ نہیں ہے۔ لیکن میں اس لڑکی کو جس کو میں نے ابھی تک دیکھا نہیں ہے صرف اس سے موبائل پر بات کی ہے اس سے ابھی بھی بہت محبت کرتا ہوں اور وہ لڑکی بھی مجھ سے بہت محبت کرتی ہے۔ اب میری امی میرے لیے دوسرا رشتہ تلاش کررہی ہیں جب کہ میرا دل کسی اور سے شادی کرنے کو گوارہ نہیں کرتا۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ میں امی کی مرضی سے شادی کروں یا نہیں؟ شادی میں نکاح میں جو تین بار لڑکے کی مرضی پوچھی جاتی ہے تو کیا یہ صرف زبانی مرضی ہوتی ہے یا دل سے بھی اقرار ہونا چاہیے جب کہ میں اسی لڑکی کو اپنی بیوی بنانا چاہتا ہوں؟ اس لڑکی کے گھر والے بھی تیار ہیں۔ مجھے یہ بھی بتائیں کہ اگر میں امی کی مرضی کے خلاف اس لڑکی سے شادی کرلوں تو یہ شریعت کی روشنی میں درست ہوگا یا نہیں؟
2601 مناظرکیا جب لڑکی اورلڑکا دونوں بالغ ہوں اورنکاح کے بعد دو یا تین سال لڑکی اپنے والدین کے گھر میں رہے اور تین سال کے بعد پھر اپنے شوہر کے گھر جائے تو کیا اس طرح دونوں گناہ گار ہوں گے؟ یہ اس طرح جائزہے؟
1863 مناظرمیں اپنی پسند سے کسی جگہ رشتہ کرنا چاہتا تھا مگر میرے والدین نہیں مانے۔ میں نے اس کو چھوڑ دیا والدین کی خوشی کے لیے۔ پھر میرے والدین نے اپنے دوست کی بیٹی سے میرا رشتہ کردیا۔ سب گھر والے خوش تھے اور سب کی رضا مندی سے یہ رشتہ ہوا تھا۔ میں نے لڑکی کو دیکھا تک نہیں تھا رشتہ سے پہلے۔ شروع میں کسی نے نہیں کہا کہ ہم ناخوش ہیں اور رشتہ ہوگیا۔ پھر میری اس لڑکی سے بات شروع ہوگئی ، نیٹ پر فون پر کیوں کہ ہم جانتے تھے کہ دوسال بعد ہماری شادی ہو جائے گی۔ابھی دو سال ہی ہوئے تھے میرے گھر والوں نے رشتہ توڑدیا۔ میرے گھر والوں نے بہت سی باتوں کو ذہن میں رکھا ہوا ہے کہ(۱)جب میرے والدین لڑکی کے گھر گئے انھوں نے وہ احترام نہیں دیا جو ایک لڑکے کے والدین کو دینا چاہیے۔ جیسے اچھی طرح نہیں ملے، جہیز کا مسئلہ ہے۔ اور میرے والدین سوچتے ہیں کہ ......
6046 مناظراگر لڑکا اور لڑکی کی منگنی ہوچکی ہو، تو کیا وہ دونوں بات چیت کرسکتے ہیں؟