• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 51070

    عنوان: میری والدہ نے میری خالہ کی لڑکی کو دودھ پلایا ہے صرف ایک بار تب وہ لڑکی صرف ایک ہی دن کی تھی، اور میرے گھروالوں اور لڑکی کے گھروالوں نے بچپن میں ہی ہم دونوں کا نکاح فکس کردیاتھا، کیا میں یہ شادی کرسکتاہوں؟جزاک اللہ

    سوال: میری والدہ نے میری خالہ کی لڑکی کو دودھ پلایا ہے صرف ایک بار تب وہ لڑکی صرف ایک ہی دن کی تھی، اور میرے گھروالوں اور لڑکی کے گھروالوں نے بچپن میں ہی ہم دونوں کا نکاح فکس کردیاتھا، کیا میں یہ شادی کرسکتاہوں؟جزاک اللہ

    جواب نمبر: 51070

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 349-349/M=4/1435-U آپ کی والدہ نے آپ کی خالہ کی جس لڑکی کودودھ پلایا ہے اس سے آپ کا نکاح نہیں ہوسکتا چاہے ایک بار ہی پلایا ہو کیوں کہ وہ لڑکی آپ کی رضاعی بہن ہوگئی اور آپ کی والدہ اس لڑکی کی رضاعی ماں بن گئیں، لہٰذا صورت مسئولہ میں اگردودھ پلانا ثابت ہے تو نکاح کا مذکورہ رشتہ ناجائز ہے اس کو ختم کردینا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند