• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 50895

    عنوان: نکاح کے بعد ورخصتی سے پہلے لڑکا اور لڑکی کا بوسہ و کنار کرنا جائزہے؟

    سوال: نکاح کے بعد ورخصتی سے پہلے لڑکا اور لڑکی کا بوسہ و کنار کرنا جائزہے؟جب کہ لڑکی کے والد کی طرف سے دونوں کے ملنے پر پابندی نہ ہو اور کیا رخصتی سے پہلے لڑکا اپنی بیوی سے رومانٹک بات چیت کرسکتاہے؟رخصتی سے پہلے اور نکاح کے بعد مرد کا بیوی پر کتنا حق ہے؟براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 50895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 395-394/N=4/1435-U جب کسی لڑکے کا کسی لڑکی سے شرعی طریقہ پر شرعی گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول کے ذریعہ نکاح ہوجائے تو وہ دونوں اسی وقت باہم میاں بیوی بن جاتے ہیں اور دونوں کے لیے آپس میں میاں بیوی والے تمام تعلقات وروابط وغیرہ حلال وجائز ہوجاتے ہیں، البتہ چوں کہ دونوں کی باہمی خفیہ ملاقاتیں معاشرہ میں اچھی نہیں سمجھی جاتی ہیں بلکہ اس طرح کے اقدامات کو لڑکا اور لڑکی دونوں کے حق میں معیوب سمجھا جاتا ہے اس لیے ایسی صورت میں بلاوجہ رخصتی کو مزید موٴخر نہ کرکے جلد از جلد رخصتی کرالینی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند