• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 50228

    عنوان: اگر کسی نے لڑکی دیکھی اور فیصلہ نہیں کیا تو ہم اس کے مسترد کرنے تک دوسرا رشتہ نہیں تلاش کرسکتے ہیں۔

    سوال: میرا سوال میری بچی کی شادی کے تعلق سے ہے۔ الحمد للہ اس کے بہت سارے رشتے آرہے ہیں۔کیا میں تمام فیملیوں سے مل سکتا ہوں اور بعد میں فیصلہ کرسکتا ہوں یا میں ایک ایک فیملی سے ملوں ایک مرتبہ اور ان کے مسترد کرنے کے بعد دوسرا رشتہ دیکھوں۔ کیوں کہ میں نے سنا ہے کہ اگر کسی نے لڑکی دیکھی اور فیصلہ نہیں کیا تو ہم اس کے مسترد کرنے تک دوسرا رشتہ نہیں تلاش کرسکتے ہیں۔

    جواب نمبر: 50228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 351-351/M=4/1435-U

    اگر کسی لڑکے والے نے آپ کے گھر لڑکی دیکھی اور انھوں نے اس وقت کوئی فیصلہ نہیں لیا لیکن وہ رشتہ آپ حضرات کو مناسب لگتا ہے تو ان کے فیصلے تک انتظار کرلیں اگر وہ رشتہ منظور کرلیں تو ٹھیک ہے اور اگر مسترد کردیں تو آپ دوسرا رشتہ تلاش کرسکتے ہیں، اور اگر اُن کے دیکھنے کے بعد آپ لوگوں کو وہ رشتہ نامناسب لگتا ہے اور آپ وہاں رشتہ نہیں کرنا چاہتے ہیں تو ان کو صاف بتادیں تاکہ وہ بھی اور آپ بھی آزاد ہوکر کسی دوسری جگہ تلاش دیکھیں حاصل یہ ہے کہ جب ایک جگہ سے رشتہ کی بات چل رہی ہو تو اس کا معاملہ صاف اورختم ہونے کے بعد دوسرے رشتے کی بات مناسب ہے تاکہ کسی کو دوسرے سے کوئی اذیت نہ پہنچے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند